تعلیم

سکردو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذاکر حسین نے امریکہ میں انٹرنیشنل کانفرنس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

سکردو(بیورو رپورٹ) ڈاکٹر زاکر حسین نے امریکہ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں ایوارڈ حاصل کر لیا،45 ممالک کے مابین ہونے والی کانفرنس میں ڈاکٹر زاکرحسین پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے، سکردو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزاکرحسین محکمہ صحت گلگت بلتستان میں کئی اہم انتظامی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوے ایوارڈحاصل کرنا گلگت بلتستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں منعقد ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس جس میں 45 ممالک نے شرکت کی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر زاکرحسین نے سائنسی تحقیق اور معتدی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے ایوارڈ حاصل کیا یہ کانفرنس ہر سال امریکہ کے سب سے بڑے تحقیقی ادارے CDC کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہے،ڈاکٹر زاکر حسین کا تعلق حاجی گام سکردو سے ہے اور وہ معروف سیاسی رہنما عبداللہ حیدری کے بھائی ہیں ڈاکٹر زاکر محکمہ صحت گلگت بلتستان میں کئی اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں اس سے قبل بھی انھوں نے کئی ملکوں میں ہونے والی کانفرنسز میں شرکت کرکے اپنے تحقیقی مقالے پیش کرچکے ہیں ان کا شمار گلگت بلتستان کے فرض شناس اور اصول پسند آفیسران میں ہوتا ہے اور اپنے شعبے میں اعلیٰ تعلیمی اسناد کے حامل ہیں،بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوے ایوارڈ حاصل کرنا گلگت بلتستان کے لیے اعزاز کی بات ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button