متفرق

بجلی بحران سے صحافی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، ذمہ داریاں ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے، ذوالفیقار بیگ، فنانس سیکریٹری ہنزہ پریس کلب

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہ میں بجلی کی وجہ سے صحافی برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بروقت خبر بھیجنے اور اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں کو پورا کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بجلی کے بغیر ایک صحافی بلکل بے بس ہوجاتا ہے کیونکہ موجودہ دور میں پیشہ ورانہ صحافت کیلئے انٹر نیٹ اور بجلی کے بغیر کسی بھی خبر کو قومی اور مقامی اخبارات تک پہنچانا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار ہنزہ پریس کلب کے فنانس سیکریٹری زوالفقار بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ صحافی برادری کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کریں کیونکہ ہنزہ میں اب تک نہ پریس کلب کا بلڈنگ ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات اگر صحافیوں کو بجلی سے بھی محروم رکھا گیا تو علاقے مسائل کو صحافی برادری کس طرح اجاگر کرینگے ۔
یادر رہے کہ ہنزہ میں کسی بھی صحافی کے پاس اسپیشل لائین نہیں ہے ہنزہ کے تمام صحافی بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے ہیں اور اپنے جیب سے خرچہ کرکے مختلف نیٹ کیفوں سے خبر کو فائل کرتے ہیں جن میں عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی بھی خبریں ہوتی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button