متفرق

چشنِ مے فنگ کے دوران فانوس اُڑانے اور مشعل بردار جلوس نکالنے والے آٹھ نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج

سکردو (بیورو رپورٹ) جشن مے فنگ کے موقع پر فانوس اڑانے پر پولیس نے رنگا ہ کپتناہ کے8 نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جشن مے فنگ کی خوشی میں فانوس اڑانے کے بعد اپنے گھروں میں پہنچے تھے اور آرام کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا پولیس سے رابطہ کیا گیا تو بتا یا گیا کہ فانوس اڑانے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس نے بتا یا کہ جن 8افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان کو پابند کر کے مخلصی دے کر رہا کر دیا گیا ہے ادھر جشن مے فنگ کے موقع پر فانوس اڑانے والے نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے کے عمائدین اور معززین نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ جشن مے فنگ پر فانوس اڑانا اور مشعل بردار ریلی نکالنا ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہے فانوس اڑانے والوں کو گرفتار کر کے پولیس نے ایک طرح سے ہماری ثقافت پر حملہ کردیا ہے ہم پولیس کو ثقافت پر حملہ کرنے نہیں دیں گے ایک طرف انتظامیہ جشن مے فنگ پر فانوس اڑانے اور مشعل بردار ریلی نکالنے والوں کو انعام دے رہی ہے تو دوسری جانب پولیس ثقافتی پروگرامز منعقد کرنے والوں کو حراست میں لے کر حراساں کر رہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button