تعلیم

آئی ایس او کے زیر اہتمام بورڈ آف لیٹریسی ڈیولپمنٹ کے پیپرز کل سے شروع ہونگے

گلگت (پ۔ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام بورڈ آف لیٹریسی ڈیولپمنٹ کےپیپرز کل سے شروع ہونگے۔ تمام طلبہ و طالبات پابندی وقت کے ساتھ متعلقہ سنٹرز میں حاضر ی کو یقینی بنائے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے سکریڑی اطلاعات برادر ادیب حسین نے ایک بیان میں کہا ہےکہ امتحان سے پہلے امتحان کا مقصد طلبہ و طالبات کے بورڈ امتحان سے پہلے تیاری کو بہتر بنانا ہے جس سے نہ صرف طلبہ کو تیاری کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ پیپر فارمیٹ کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔ اس سے پہلے جو طلبہ و طالبات بورڈ اف لیٹریسی کے امتحانات میں شامل ہو چکے ہیں ان کے مطابق امتحان سے پہلے امتحان میں شرکت سے خامیوں کا علم ہوتا ہے اور بورڈ کے امتحانات تک ان خامیوں پر قابو پاتے ہیں۔ ہنزہ نگر ،دنیور ،گلگت ،نومل میں سات امتحانی سنٹرز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button