جرائم

چلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث دو فلور ملز سیل

چلاس(بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ پر دو فلور ملیں سیل کر دی۔گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے فلور ملز کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہونے پر چھاپہ مارا اور دو فلور ملز کو مکمل سیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق دونوں فلور ملز آٹا بلیک میں دکانداروں کو فروخت کرتے تھے۔بازار میں دونوں فلور ملز کا آٹا پایا گیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی عمل میں لائی۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button