تعلیم

پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبر نگار خصوصی)صوبائی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی و سابق صوبائی وزیر سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی علاقے کے حقوق کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے صروف وزیرا علیٰ کے ہم نواء اور ان کے قصید ے خوانی میں لگے ہوئے ہیں ،صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورکوئی عملی کام نظر نہیں آرہاہے۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام ٹیکس ،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور سی پیک میں گلگت بلتستان کے حقوق کی دفاع نہ کرنے پر آ ج صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر سرآپا احتجاج کررہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ہر مسئلہ میں GBکے عوام کے آواز بن کر ساتھ دیگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جاگیر بسین گرلز ہائی سکو ل سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا بچیوں اور خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر شعبوں میں آگے لانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پہ یقین رکھتی ہے جس کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کیلئے اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جس میں لیڈی پولیس ،ہیلتھ ورکرز ،فرسٹ وویمن بنک اور دیگر محکموں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔انہوں نے کہا شہید بی بی نے اور ان کے ویژن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر دور میں خوتین کے حقوق کے لئے صوبائی اور وفاقی سطح پر قانون سازی کی گئی تاکہ اداروں میں کام کرنے والی خواتین اور گھریلوخواتین کو کسی بھی قسم کے تشدد سے تحفظ مل سکے اور وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کرسکے ۔انہوں نے کہا آج گلگت بلتستان میں صروف خواتین ہی نہیں بلکہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے ولالے خواہ وہ سرکاری ملازم ہو یا کاروبای اور یا کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو ان کا استحصال کیا جارہاہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے اور معاشی طور پر عوام کا استحصال جاری ہے اور لوگوں کو تنگ کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا جارہاہے ۔واضح رہے جا گیر بسین گرلز ہائی سکول میں سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گی تھی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button