شگر(عابد شگری)شگر میں جربہ ژھو کے احاطے میں خونخوار بھیڑیا پالتو جانوروں پر حملہ آور ہونے لگا۔اب تک کئی قیمتی جانور بھیڑیے کے حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جربہ ژھو کے علاقے میں متعدد خونخوار بھیڑیے ان کے پالتو جانوروں پر کئی روز سے حملہ کررہے ہیں ۔ اب تک متعددجانور، بشمول چار گائے، حملے کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ دو گائیوں کو زخمی حالت میں واپس لایا گیا ہے۔ گاوں سے بہت سارے جانور، بشمول گائے، لاپتا ہیں۔ تشویش ظاہر کیا جارہا ہے کہ شائد ان جانوروں کو بھی بھیڑیوں نے خوراک بنالیا ہوگا۔
مقامی لوگوں نے محکمہ تحفظ حیوانات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بھیڑیوں کو انسانی آبادی سے دور بھگانے کیلئے اقدامات کریں اور نقصانات کا ازالہ کریں، ورنہ وہ خود ان بھیڑیوں کیخلاف ہتھیا ر اٹھانے پر مجبور ہونگے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔