ثقافت

اشکومن میں ‘بی گانیک’ نامی ثقافتی تہوار مناکر زراعتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ اشکومن کا ثقافتی تہوار ’’بی گانیک‘‘ روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم آئیڈیل سوسائٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔تقریب کا آغاز دعا ئیہ کلمات سے کیا گیا اور بعد ازاں اکابرین علاقہ نے مختلف کوہلوں میں پانی چھوڑ کر کاشتکاری کے موسم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔دوپہر کے وقت رسم ’’بی گانیک‘‘ انجام دیا گیا جس میں معززین علاقہ اور مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر دیسی ڈھول کی تھاپ پر رقص پیش کیا گیا۔مہمانوں کی تواضع روایتی ڈش ’’شوشپ‘‘اور ’’اشپیری ‘‘ سے کی گئی۔

pic 2

سہ پہر کو انٹر کالج چنار کے لان میں محکمہ زراعت کے تعاون سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی فاروق میر ،معاون خصوصی وزیر اعلٰی گلگت بلتستان اورکمشنر دیامر ظفر وقار تاج نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔چنار گراؤنڈ میں غذر اور این ایل آئی کی ٹیموں کے مابین دوستانہ پولو میچ کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں این ایل آئی کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں سات گول کرکے فتح حاصل کی ۔قبل ازیں میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں گلگت بلتستان کے مشہو ر گلوکاروں سلمان پارس،جابر خان اور دیگر نے سر کے جادو جگائے۔تقریب کے اختتام پر رات کو دیسی گھر میں الاؤ روشن کرکے ’’ ہے ماس‘‘ کی قدیم رسم بھی ادا کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button