صحت

دیامر یوتھ موومنٹ کی جانب سے پی ایم اے گلگت بلتستان و دیامر کے عہدیداروں کو مبارکباد

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر یوتھ موومنٹ کی جانب سے پی ایم اے جی بی اور پی ایم اے دیامر کی نو منتخب قیادت کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوتھ موومنٹ کے راہنماؤں سید افتخار احمد شاہ،مظاہر خان،ذبیح اللہ،فضل الٰہی،قادر حسین،شفیق اللہ،امتیاز عالم،ہدایت اللہ و دیگر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں منعقدہ تقریب میں جنرل سیکرٹری پی ایم اے جی بی ڈاکٹر صلاح الدین اور صدر پی ایم اے دیامر ڈاکٹر سید مصطفٰی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیامر یوتھ موومنٹ کے راہنماء سید افتخار شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر برادری معاشرے کا ضروری جزو اور مسیحا ہیں۔انکی خدمات پردیامر یوتھ پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انسانیت کی خدمت بلاشبہ ایک عظیم قربانی ہے۔ڈاکٹر برادری قوم کی خدمت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے دن رات ایک کر کے ایمانداری اور فرض شناسی کا ثبوت دے رہے ہیں۔عظیم پیشے سے وابستہ ڈاکٹرز کا اپنے مسائل کے حل کے لئے جمہوری انداز میں جدوجہد کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا مہذب روایات کی علامت ہے۔ڈاکٹر برادری کی جانب سے ایماندار اور مخلص ڈاکٹرز کو ذمہ داری سونپنا خوش آئند ہے۔ڈاکٹر صلاح الدین اور ڈاکٹر سید مصطفی سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور عہد کرتے ہیں ڈاکٹر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر انکے جائز مطالبات کی خاطر جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرینگے۔ڈاکٹر برادری کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اور انکے دکھ سکھ میں ہمیشہ ساتھ دیتے رہینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب راہنماء پی ایم اے ڈاکٹر صلاح الدین اور ڈاکٹر سید مصطفی نے دیامر یوتھ موومنٹ کی جانب سے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔اور عزم کیا کہ بلا تفریق مریضوں کی خدمت کے عظیم مشن پر ہمیشہ قائم و دائم رہینگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button