معیشت

اشتہارات کی تقسیم میں جی بی این ایس کی ممبراخبارات کو ترجیح دی جائے، اجلاس میں مطالبہ

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائیٹی کا ایک اہم اجلاس صدر ایمان شاہ کے منعقد ہواجس میں ایمان شاہ (اوصاف)،اشرف عشور(سلام) ،احمد ندیم خان (وطین ) بشارت مہند (محاسب) ریاض علی(بیدار +سیاچن نیوز)منظور حسین (جی بی ایکسپریس) ،سعادت علی مجاہد (کے ٹو)،علی حیدر(رہبر) ، اور امتیاز علی سلطان (ترجمان ) نے شرکت کی اجلاس میں پچھلے میٹنگ کے فیصلوں اور اس پر ہونے والے پیشرفت کے حوالے سے صدر ایمان شاہ نے ممبران کو تفصیل سے آگاہ کیا جس پر تمام ممبران نے پیش رفت پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے جی بی این ایس کو مزید مضبوط اور اخباری صنعت کو درپیش مسائل و مشکلات کو مل کرحل کرنے کے لئے عزم کااظہار کیا جی بی این ایس ممبران کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اور تمام ممبرا خبارات ایک دوسروں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے شائع ہونے والے اشتہارات کے حوالے سے صوبائی حکومت سے سابق دور کی پالیسی کے تحت اشتہارات کے حصول کے لئے مل کر بھرپور کوشش کی جائے گی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اشتہارات کی تقسیم کے دوران جی بی این ایس کی ممبرا خبارات کو ترجیح دیں اجلاس میں ہفت روزہ آزان کی طرف سے ممبر شپ کے لئے دی گئی درخواست پر غور کیا گیاور گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی (رجسٹرڈ) قواعد و ضوابط پورے ہونے پر متفقہ طور پر ہفت روزہ آزان کو جی بی این ایس کو ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button