تعلیم

بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اقبال وزیر برائے تعمیراتِ عامہ

گلگت (پ ر) تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں والدین اپنے بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں داخل کریں وقت تبدیل ہوگیا ہے اور بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے حوالے سے تعلیم دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے رائٹ سٹپ سکول بیگ مارکیٹ دنیور میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم سے مثبت تبدیلی ممکن ہے سکول میں اساتذہ کی پروفیشنل ٹریننگ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ معاشرہ تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ہے اور معیاری تعلیم کے بغیر مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں معیاری تعلیم کے حوالے سے اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے اس لئے انتظامیہ اساتذہ کی ٹریننگ کو بھی یقینی بنائے تاکہ مستقبل کے نونہالوں کا مستقبل سنور جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button