ثقافت

عالمی یومِ خوشی کے موقعے پر دیامر رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

چلاس(نامہ نگار)عالمی یوم خوشی کے موقع پر دیامر رائٹرز فورم کی جانب سے محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں دیامر رائٹرز فورم کے عہدیداران اور اراکین دیامر رائٹرز فورم کے صدر فیض اللہ فراق ،جنرل سیکرٹری عارف سحر،سابق صدر گل زمان گل،حلیم فیاضی ،رحمان اللہ راہی اور صدام حسین شہنشاہ سمیت دیگر شعراء اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے غمگین چہروں پر خوشیاں بانٹنے کا درس اپنے شاعرانہ انداز میں دیا۔اور زور دیا کہ غم و الم میں چہروں پر خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنا انسانیت کی اہم خدمت ہے۔معاشرہ خوش ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا اور ترقی و خوشحالی آئے گی۔شعراء نے یوم پاکستان پر ادبی تقریب کے انعقاد کا بھی فیصلہ کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button