ثقافت

یاسین: قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی میلہ پرامن انداز میں اختتام پزیرہوا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی میلہ پرامن انداز میں اختتام پزیرہوا ۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹرمحمد اقبال ،رکن گلگت بلتستان اسمبلی ارمان شاہ ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فتح اللہ خان نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ یاسین کے عوام پرامن اور غیورر قوم ہے ۔یاسین کے عوام کا نہ صر ف گلگت بلتستان کے آزدی اور دفاع میں شاندار کردار ہے بلکہ یاسین کے جوان پاکستان کے محافظ ہے۔نشان حیدر اس کی زندہ مثال ہے۔ یاسین کے چند شرپسند عناصر نے دشمن ملک ہندوستان سے مل کرنہ صرف یاسین کو بلکہ پوری گلگت بلتستان کو بدنام کیا۔ آج ہم پاکستان کے وفادار اور محافظ ہے۔ ہم کسی دہشتگرد کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ میرا عوام یاسین سے التجا ہے کہ اپنے صفوں سے غداروں کوایک ایک کر کے پکڑکر حکومت کے حوالے کرے۔ اس مملکت خداداد پاکستان کو کمزر کرنے کے لیے دشمنوں نے چاروں اطراف سے سازشوں کا جھال بچھایا ہے۔ ہم اس وقت فرقہ ،پارٹی، لسانی اختلافات سے پاک ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے ۔آج یاسین کے عوام نے تمام خدشات اور ابہام کے باجود ہزاروں سالوں سے جاری اپنے ثقافتی تہوار کو پرامن طریقے سے منا کر دہشتگرد ذہنیت کو شکت دیا ہے جس پر میں عوام یاسین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اس سال شندور میلے کی تمام تر انتظامات گلگت بلتستان حکومت کریگا۔جس میں یاسین کے پولوٹیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔یاسین کے منفرد ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی کو سرکاری طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چند شرپسند عناصر گلگت بلتستان کے اندر فرقہ واریت ،لسانیت اور قومیت کو ہوا دینے کی ناکام م کوشش کررہے ہے ۔انہوں نے یاسین میں 30بیڈہسپتال اور گوپس تایاسین میں روڑ کو ری کارپٹ کرنے کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت غذر چترال روڑ کو سی پیک روٹ کے متبادل کے طور پر تعمیرکرنے کا اصولی فیصلہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت نے غذرمیں تمام مردہ منصوبوں کو دوبارہ زندہ کرنے کا کام شروغ کیا ہے۔ یاسین میں موجود سرکاری منصوبوں کو جلد پایا تکمیل تک پہنچاینگے۔ تقریب کے آخر میں ممبرقانون ساز اسمبلی و منتظم جشن تخم ریزی راجہ جہانذیب نے تمام مہمانوں کا فردا فراد شکرایہ ادا کیا ۔

یاسین میں ہزاروں سالوں سے جاری ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ اس مرتبہ دہشتگردی کے خدشات کے باوجود ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال ،رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ ،جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی گلگت بلتستان فتح اللہ خان کے علاوہ پندہ ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ ثقافتی میلے میں قدیم روایت کے حامل ثقافتی پروگرامز کے علاہ گھوڑا جمپ ،پولومیچ بھی کھیلاگیا۔ غذر انتظامیہ اور غذر پولیس نے دو روز تہوار کے دوران سخت سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیا جس پر عوام یاسین نے غذر انتظامیہ اور پولیس کے خدمات کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button