سیاست

ضلع دیامر میں پاکستان عام آدمی پارٹی کی بنیاد رکھ دی گئی

چلاس(مجیب الرحمان)آل پاکستان عام آدمی پارٹی کا اہم اجلاس ضلع دیامر میں باقاعدہ طور پر پارٹی کی داغ بیل ڈال دی گئی۔متعدد سیاسی جماعتوں کے اراکین کی پارٹی میں شمولیت ضلعی آرگنائزر کا خیر مقدم۔آل پاکستان عام آدمی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر خورشید عالم کے منعقد ہوا۔جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر خورشید عالم نے پارٹی کے اغراض و مقاصد اور منشور سے آگاہ کیا۔جس پر سینکڑوں افراد نے پارٹی رکنیت
کے لئے درخواستیں جمع کراتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔آرگنائزر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر ضلعی آرگنائزر خورشید عالم نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے عام آدمی کو صرف اپنے مفادات کی خاطر استعمال کیا۔اور انہیں انکے بنیادی حقوق سے ہی محروم کر دیا ہے۔آل پاکستان عام آدمی پارٹی کا مقصد مفاد پرستوں کے ہاتھوں یر غمال عام آدمی کو بااختیار بنانا اور اسے عزت اور وقار فراہم کرنا ہے۔اور علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عام آدمی کو اسکے حقوق فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چئیرمین جلد ہی دیامر کا دورہ کرینگے۔اور جلد ہی کابینہ کا بھی باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button