متفرق

دیامر کے مختلف علاقوں کو چلاس سے ملانے والا پل خستہ حالی کی وجہ سے خطرناک بن چکا ہے

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کے مختلف نالہ جات کو چلاس شہر سے ملانے والے دریائے سندھ پر واقع پل موت کا کنواں بن گئے ۔انتہائی خستہ حالی کے سبب گاڑیوں کا گزرنا محال ہو گیا ۔بروقت اقدامات نہ ہو نے کی صورت میں کو ئی بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔ضلع دیامر کے مختلف نالہ جات گوہر آباد ،کھنر اور ہڈر کو چلاس شہر سے ملانے والے دریائے سندھ پر واقع پل انتہائی خستہ حالت میں ہیں ۔پل کے رسے کمزور پڑ چکے ہیں جبکہ حفاظتی جنگلے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں ۔مسافر پل سے گزرتے ہو تے کلمہ طبیہ کا ورد کر تے ہیں اور جان ہتھیلی پر رکھ کر پل عبور کر تے ہیں ۔مذکو رہ خستہ حال پلوں کی مرمت کیلئے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے خدانخواستہ کو ئی افسوسناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ضلع دیامر کے ان نالہ جات کے عوام نے کئی بار متعلقہ ادارے کے ذمہ داران کو اس بارے آگاہ کیا ہے لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ کسی حادثے کی صورت میں متعلقہ ادارے کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔حکام بالا کو پلوں کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لینا چاہیئے اور کسی افسوسناک واقعہ سے قبل اقدامات کر نے چاہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button