متفرق

سات ماہ گزرنے کے باوجود ضلع شگر کے ہیڈکوارٹر کا تعین نہ ہوسکا، عوام میں چہ میگوئیاں شروع

شگر ( رجب علی قمر ) 7 ماہ کا عرصہ گزر گیا ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ ہوسکاعوامی حلقوں میں شکوک وشبہات جنم لینے لگے حفیظ الرحمن شگر کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھانا بھول گئے ہیں یا عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ضلع شگر کے عوام نے سوال کھڑا کردیا ضلع شگر کے عوامی حلقوں میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے تشویش کی لہر ڈور رہی ہے شگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ شگر ضلع کی ہیڈ کوارٹر زکا تاحال تعین نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے فوائد عوام کو نہیں پہنچ رہا ہے کھرمنگ ضلع کی ہیڈ کوارٹرز کا تعین گوہری کے مقام پر اتفاق ہوچکی ہے لیکن شگر میں تاحال ہیڈ کوارٹرز کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں ایک بار پھر ضلع کے حوالے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں حفیظ االرحمن نے شگر میں تین ماہ کے اندر بلک ڈپو بنانے کا اعلان کرر کھا تھا لیکن اس پر تاحال عمل در آمد نہیں ہوا ہے شگر بھر کے عوام وزیر اعلیٰ کے اعلان پر عملی جامہ پہنانے کے انتظار میں ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ ضلع میں دیگر سرکاری محکموں کی سیٹ اپ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے شگر کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شگر کی ہیڈ کوارٹر کا جلد تعین کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button