گلگت شہر میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد واقعات، کیا بدنام زمانہ گینگ پھر سے سرگرم ہوا ہے؟

گلگت شہر میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد واقعات، کیا بدنام زمانہ گینگ پھر سے سرگرم ہوا ہے؟

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) شہر میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکل چور گینگ دوبارہ سرگرم ہوا ہے اور متعد موٹر سائیکل چوری کیئے ہیں۔ گزشتہ شام تقریبا ۸ بجے ذوالفقار آباد جٹیال میں گھر کے گیٹ سے نامعلوم چوروں نے عزیز شاہ نامی بندے کی موٹرسائیکل چوری کی ہے لیکن چوروں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ جٹیال تھانہ میں رپورٹ درج کروائی گئی ہے لیکن تاحال اس حوالے سے پولیس کچھ اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔ یاد رہے کہ ذوالفقار آباد جٹیال سے اس سے پہلے بھی متعدد موٹر سائیکل چوری ہوچکے ہیں جنکی تعداد تقریبا چار ہے، لیکن پولیس ان میں سے کسی بھی موٹر سائیکل کو برآمد نہیں کرسکی ہے۔ اس سے پہلے سال 2012 میں بھی سات موٹر سائیکل چوری کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جٹیال تھانے کے اہلکاروں سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اس موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگائیں اور چوروں کے کڑی سے کڑی سزا دیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔