ثقافت

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، بوفاو کو محکمہ ثقافت اپنے سالانہ کیلنڈر میں شامل کرے: گورنر کی ہدایت

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو سیکریٹری سیاحت و کھیل محمد جہانزیب اعوان اور دیگر اعلیٰ آفیسران نے محکمے کی کارکردگی اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ محکمہ سیاحت و کھیل کو مزید فعال بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائیگا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ محکمہ سیاحت کو مضبوط بنا یا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیئے عملی اقدامات اُٹھائے جا سکے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ نلتر ویلی کو سیاحوں کے لیئے بین الاقوامی معیار کا ایک بہترین مقام بنا یا جائے گا اور بین الاقوامی سطح پر سہولیات فراہم کی جائینگی ۔ سیاحت کی فروغ کے لیئے صوبائی حکومت نے ایک بہترین پالیسی مرتب کیا جا چکا جس کو گلگت بلتستان کونسل سیشن میں جلد منظور کرایا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد کو ممکن بنایا جاسکے ۔ گلگت بلتستان میں سالانہ لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔گورنر گلگت بلتستان نے محکمہ سیاحت کے اعلیٰ افیسران کوکہا کہ تاریخی اور ثقافتی رسومات کو منانے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان میں ثقافتی تہوار کو منانے کے لیئے محکمہ سیاحت بوفاو کو اپنے سالانہ کیلینڈر میں شامل کرے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک ٹوریزم کو مزید بڑھانے کے لیئے لاہور سے گلگت اور گلگت سے لاہور ہوائی جہاز سروس چلانے کے لیئے متعلقہ اداروں کو درخواست کیا جا چکا ہے مستقبل میں ان پروازوں کے اپریشن سے لاہور اور ملحقہ شہرو ں سے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرینگے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت اور کاشغر کو سسٹر سٹیز بنانے اور خنجراب پاس کو آل ویدر بنانے کے لیئے حکومت چائنا کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی گئی ہے، جس پر عملدرآمد سے گلگت بلتستان میں چائنا سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گااور گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ سیاحت کو بطور صنعت چلایا جائے گا اور سیاحت کے اس شعبے سے گلگت بلتستان کے ہزاروں افراد منسلک ہیں اس شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ اس شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اعلانات کے مطابق گلگت بلتستان میں مختلف منصوبے شروع کئے جارہے جس سے علاقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button