خبریں

اشکومن میں جہاز نما چیز کے پرواز کی اطلاعات

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن کے پہاڑ پر نامعلوم سمت سے آنے والے جہاز نما چیز کے پروازکی اطلاعات،اشکومن اور قرب وجوار کے کئی عینی شاہدین نے تصدیق کردی،علاقے میں دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں ،پہاڑ کے دوسرے جانب سے دیر تک دھواں اٹھنے کی بھی اطلاعات ،علاقے بھر میں خوف کا سماں ۔ذرائع کے مطا بق 22جنوری کو دوپہر ایک بجے کے قریب اشکومن کے علاقے میں نا معلوم سمت سے آنے والے جہاز کی مشکوک پرواز کی اطلاعات ملی ہیں۔عینی شاہدین کے مطا بق جہاز نما سفید چیز کی رفتار انتہائی سست تھی اور بعض جگہ کئی منٹوں تک ہوا میں معلق بھی رہا۔اس کی ہئیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بالکل ہوائی جہاز سے مشابہہ تھی اور علاقے کے کئی لوگوں نے اس کا نظارہ کیا۔عینی شاہدین کے بقول مبینہ جہاز اشکومن پہاڑ کے پیچھے غائب ہونے کے بعد زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی اور بعد ازاں پہاڑ کے عقب سے کافی دیر تک دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا۔ان اطلاعات کے بعد علاقے بھر میں خو ف وہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اشکومن کی آخری سرحد چٹورکھنڈ سے 64کلو میٹر کی دوری پر افغانستان سے جا ملتا ہے اور بین الاقوامی صورتحال کے تنا ظر میں انتہائی حسا س ہے ۔عوام علاقہ نے دفاعی اداروں سے صورتحال کی تحْقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button