کھیل

گرچہ ایگلز نے شیراللہ بیگ اینڈ نجیب الرحمن میموریل والی بال ٹورنامنٹ جیت لی

گرچہ (نمائندہ خصوصی) وادی گوجال کے خوبصورت گاوں گرچہ میں کھیلے جانے والے شیر اللہ بیگ اینڈ نجیب الرحمن میموریل ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں گرچہ ایگلز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد  سوست کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائیٹل اور ٹرافی اپنے نام کر لی.

فائنل میچ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا. پانچ سیٹ کے میچ میں دونوں ٹیموں نے پہلے چار میچوں میں سے دو دو اپنے نام کر لیے. تاہم فائنل سیٹ میں گرچہ ایگلز کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوے سوست کی ٹیم کو چھ پوائنٹس سے ہرا دیا.

کھیل کے آخر میں مہمان خصوصی مکھی محمد رحیم نے ونر اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی سے نوازا، جبکہ  کھلاڑیوں میں میڈلز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے.

پچھلے ہفتے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں سوست ، نظیم آباد، خیبر، جمال آباد، گرچہ اور غلاپن کی ٹیموں نے حصہ لیا. پورا ٹورنامنٹ انتہائی خوشگوارماحول میں مکمل ہوا اور کھلاڑیوں نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوے دوستانہ ماحول میں سخت مقابلوں والے میچ کھیلے.

عوامی حلقوں نے نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے بہتر  اور مثبت مواقعے فراہم کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے .  (تصویر بشکریہ گرچہ ایگلز) 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button