کیریئر

محکمہ جنگلات دیامر ڈویژن کے کنزوریٹرزمرد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

چلاس( ایس ایچ غوری )صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت جنگلات کی حفاظت ممکن ہوگئی ہے ۔محکمہ جنگلات کے ملازمین جس تندہی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ،محکمہ جنگلات کی کارکردگی دیگر محکموں کے لئے قابل تقلید شکل اختیار کرچکی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات دیامر ڈویژن کے کنزرویٹر زمرود خان کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کنزرویٹر دیامر ڈویژن زمرد خان،کنزرویٹر بلتستان ڈویژن ذاکر حسین،ڈی ایف او گلگت آفتاب احمد،ڈی ایف او چلاس محمود غزنوی،ڈی ایف او داریل تانگیر افتخار سمیت ڈویژن کے محکمہ جنگلات کے کثیرتعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد جنگلات کے ملازمین کو ملک کے دیگر صوبوں کے ملازمین کی طرز پر اپ گریڈیشن کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں بہت جلد تین سو فورس بھرتی کیا جائے گا تاکہ جنگل کی حفاظت بہتر انداز میں ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں زمرد خان نے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں محکمہ جنگلات گلگت بلتستان زمرد خان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی انہون نے کہا کہ زمرد خان جیسے آفیسر محکموں میں قیمیتی اثاثہ ہوتے ہیں لیکن ملازمت سے ریٹائر ہونا ملازمت کا حصہ ہے انہوں نے زمرد خان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کنزویٹر دیامر ڈویژن زمرد خان نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں بحثیت ریج فارسٹ آفیسر دیامر سے آ غاز کیا اور آج بحثیت کنزویٹر دیامر ڈویژن سے ریٹائر ہو گیا اہلیان دیامر نے زندگی بھر اتنی عزت دی کہ بھلا نہیں پاؤنگا انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں 28سال خدمات سرانجام دیا جس ضلع میں فرائض منصبی سرانجام دی عوام نے عزت دی انہوں نے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نہ کریں اور ہرسائل کے جائز کام بروقت کریں پیشہ ورانہ زندگی میں کبھی مسائل نہیں آئینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او چلاس محمود غزنوی اور ڈی ایف او داریل تانگیر افتخار نے کہا کہ زمرد خان کی زندگی محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لئے ایک مشعل راہ ہے محکمہ جنگلات میں زمرد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،تقریب کے موقع صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل اور دیگر نے علاقائی شال اور دیگر تحائف زمرد خان کو پیش کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button