تعلیم

شگر میں بو اعباس پبلک سکول اینڈ دینیات سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا

شگر(عابد شگری)ملک الشعرا ء بوا عباس علیہ رحمہ کے نام سے خنیمکاہ چھورکاہ شگر میں بو اعباس پبلک سکول اینڈ دینیات سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔بوا عباس پبلک سکول اینڈ دنیات سینٹر کا سنگ بنیاد علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی نے رکھا ہے اس موقع پر عمائدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھے ۔اس موقع پر موجود لوگوں کاکہنا تھا کہ بوا عباس کی علمی خدمات کے پیش نظر ان کے نام سے اس طرح کے ادارے کا قیام ناگزیر تھا اور بوا عباس خاندان نے اس فریضے کو ادا کرکے بوا عباس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے ۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی کا کہنا تھا کہ بلتستان میں اسلامی ثقافت کو زندہ رکھنے میں بوا عباس کا کلیدی کردار ہے اور ان کی خدمات کے صلے میں ان کے نام کو روشن کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی ضرورت تھی اور بواعباس کے خاندان کو اس ضرورت کو پورا کرتے ہوئے اہل بلتستان پر ایک احسان کیا ہے اور انہیں اس اہم ترین ادارے کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے بوا عباس جیسا شاعر اہلیبیت ؑ پہلے پیدا ہوا ہے اور نہ آئیندہ اس جیسا شاعر اہلیبیت ؑ پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ اہل بلتستان خصوصا اہل شگر کو بوا عباس کے احسانات کو کھبی فراموش نہیں کرنا ہوگا کیونکہ بوا عباس نے فن شاعری کے ذریعے معاشرے میں اسلامی اقدارکو زندہ رکھنے کے لئے دن رات ایک کئے اور انہی کی مرہون منت ہے کہ ہم ایک اسلامی معاشرے میں سانس لے رہے ہیں اور معاشرے میں اسلامی ثقافت زندہ ہیں اس لئے ہمیں چائیے کہ بوا عباس کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے اقدامات کریں ،،،،،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button