متفرق

 رکنِ گلگت بلتستان کونسل سے بطور رشوت پلاٹ لینے کا الزام لگانے پر وزیر اعلی نے پیپلزپارٹی کے صدر کو قانونی نوٹس بجھوادیا 

 گلگت: وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے لگائے گئے مبینہ طور پر نومنتخب رکنِ گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ سے پلاٹ لینے کے الزام کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوے قانونی ماہرین کے ذریعے انہیں دس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بجھوا دیاہے۔ نوٹس کے مطابق تین دنوں کے اندر الزام واپس نہ لینے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تعمیری تنقید کا خیر مقدم کیا جائے گا لیکن بغیر ثبوت کے ان کی ذات پر من گھڑت الزام لگانا قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نومنتخب رکنِ گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ سے پلاٹ لگانے کا الزام درست ثابت ہوا تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں گے اور اگر ثابت نہ ہوسکا تو امجد حسین کو سیاست چھوڑ دینا چاہیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button