معیشت

سول سپلائی کا محکمہ ہشوپی کو نظر انداز کرنے کی روش ترک کرے، اہلیانِ علاقہ کی مطالبہ

شگر(نامہ نگار) سول سپلائی کی جانب سے ہشوپی کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کریں اور عوام کو آٹا اور گندم فوری فراہم کریں جبکہ روڈ کی میٹلنگ کی سست رفتاری اور غیر معیاری باعث تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کرنے کلا فیصلہ کرلیا ۔عمائدین حشوپی کا ایک اہم اجلا س میں منعقد ہوا ۔ جس میں گزشتہ کئی ماہ سے حشوپی کیساتھ محکمہ سول سپلائی کی سوتیلی ماں جیسے سلوک پر سخت اظہار تشویش کیا گیا۔ محکمہ ہذا کی جانب سے حشوپی میں کوٹے سے کم آٹا تقسیم کیا جارہا ہے۔ جبکہ گندم گزشتہ چھے ماہ سے ایک بوری بھی تقسیم نہیں ہوا ہے۔فروری کے مہینے میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سول سپلائی نے گندم کا کوٹہ فوری طور پر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ جو اس کی ٹرخاؤ پالیسی تھی ۔متعلقہ محکمہ کی کوتاہی کی وجہ سے علاقے میں شدید غذائی قلت پیدا ہو چکا ہے۔اجلاس میں زیر تعمیر سٹرک کی میٹلنگ کی رفتار پربھی عدم اطمینان ظاہر کیا اور حشوپی میں کئی ضروری کوہلو ں پر کلوٹ کی تعمیر نہیں ہوئی ہے او ر آر سی سی پائپ لگا کر گزارا کیا گیا ہے۔ اور بعض پرانے کلوٹوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضروری جگہوں پر کلو ٹ کی تعمیر کو یقینی بنائے اور سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل سے مکمل گریز کرتے ہوئے شفافیت اور اندر میعاد منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔ درج بالا عوامی اہمیت کے حامل مطالبات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button