کھیل

جوبلی جوش گیمز کا مشعل ہنزہ پہنچ گیا، منتخب کھلاڑیوں کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب منعقد

 ہنزہ(اکرام نجمی + اسلم شاہ)آغاخان یوتھ اینڈ اسپورٹس پروگرام پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی جوبلی گیمز منی اولمپکس کا مشعل کے ہنزہ پہنچنے اور ہنزہ سے بین الاقوامی جوبلی گیمز کے منتخب کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں انٹرنیشنل جوبلی گیمز میں مختلف کھیلوں کے لیے منتخب کھلاڑیوں نے جوبلی گیمز کے مشعل کے ہمراہ شرکت کی اس موقعے پر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے اس پروگرام کے مہمان خصوصی آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس پاکستان کے چیئر مین شامیز موکھی تھے۔

اس موقعے پر مہمام خصوصی چیئر مین آغاخان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڑ پاکستان شامیز نے کہاکہ منی اولمپکس جوبلی گیمز کا مشعل 28مملک سے ہوتے ہوئے ہنزہ پہنچا ہے اور یہ مشعل ہمارے تاریخ میں ممتاز مقام رکھتا ہے اور اسی طرح یہ مشعل پورے پاکستان میں ہر ریجن سے ہو کر انٹر نیشنل جوبلی گیمز دبئی پہنچے گا ۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے ہر ریجن سے منتخب تقریباً 80 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق ہنزہ سے ہے اور یہ ہنزہ کے لیے فخر کا مقام ہے۔اس موقعے پر ہنزہ کا روایتی تلوار ڈانس بھی پیش کیا گیا اور منتخب کھلاڑیوں کو گھوڑوں پر مشعل کے ساتھ مارچ کیا گیا۔

یاد رہے کہ جوبلی گیمز کا انعقاد دبئی میں جولائی کے مہینے میں ہونے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button