پاک فوج کے زیر اہتما م چترال (مستوج) میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد)پاک فوج چترال میں امن وامان کے ساتھ ساتھ فلاحی اور بحالی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ انہی فلاحی سرگرمیوں کے ضمن میں چترال کے علاقے مستوج میں پاک فوج کے زیراہتمام دوروزہ مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتما م چترال (مستوج) میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔مفت طبعی کیمپ میں آرمی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرزکے علاوہ سول ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ پاک فوج کی یہ کاوش چترال کی عوام کی خدمات کا تسلسل ہے ۔ دوروزہ کیمپ کے دوران درجنوں مرد حضرات ،عورتوں اوربچوں نے اپنا معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نو سے شام پانچ بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی ۔اہلیان علاقہ کے علاوہ اردگرد کے تمام دیہات کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حاصل کیا ۔ اہلیان علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

کیٹاگری میں : صحت