بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار، بیوی فرئرنگ سے شدید زخمی

چلاس(کرائم رپورٹ)بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرکے زخمی کرنے والا ملزم سٹی تھانہ چلاس کے ہتھے چڑھ گیا۔ملزم عالم شیر نے تھور میں گزشتہ دنوں اپنی بیوی کو فائر کر کے قتل کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئیں۔جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ تھور میں بجرم 324کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے ترک سکونت کر کے چلاس میں شو کوٹ محلے میں روپوش تھا خفیہ اطلاع پر محرر سٹی تھانہ چلاس اے ایس آئی عبدالغفار نے چھاپہ مارا۔اور ملزم کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ منتقل کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments