کالمز

ٹاون اور کوہ کے عوام کا مثالی بھائی چارہ

بشیر حسین آزاد

جب گولین گول کے اندر ایس آر ایس پی کی طرف سے چترال ٹاون کو بجلی دینے کے لئے تعمیر کئے جانے والے بجلی گھر میں مشینری لگانے کا کام شروع ہوا۔تو علاقہ کوہ اور چترال ٹاون کے عوام کو ایک دوسرے کے مقابلے پر لایا گیا۔اور ایسی صورت حال پیدا کی گئی کہ دونوں کا صدیوں پُرانا مثالی بھائی چارہ بھی خطرے میں پڑگیا۔3ماہ پہلے اس کا الزام علمائے کرام پر لگایا گیا۔جب علمائے کرام نے تمام افواہوں کی تردید کی تو ناظمین اور کونسلروں کا نام لیا گیا۔ضلعی حکومت کے منتخب نمائندوں نے معقول طریقے سے اپنی صفائی پیش کی تو ایس آر ایس پی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ایس آر ایس پی کے حکام نے معاملے کو درست کیا تو معلوم ہوا کہ درمیان میں بلیک میلروں کا ایک گینگ موجود ہے۔اس گینگ نے بجلی گھر کی جگہ تجویز کی۔معاوضہ وصول کیا۔بجلی گھر کے ٹھیکہ دار کے ساتھ ملی بھگت سے ناجائز فوائد حاصل کئے۔اب بجلی گھر تیار ہونے کے بعدمزید بلیک میلنگ کے لئے کوہ اور چترال ٹاون کے عوام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔یہ زمانہ ریڈیو،ٹی وی اور سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔اس دور میں پہلے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،افواہوں سے تباہی آتی ہے۔بعد میں پتہ لگتا ہے ہ ان افواہوں کے پیچھے کون تھا؟مثلاً یہ افواہ پھیلائی گئی کہ سینگور کے لوگوں پربجلی کے لئے آواز اُٹھانے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔چترال ٹاون کے پُرامن لوگوں کو چترال میں بجلی کے لئے آواز اُٹھانے پر 16ایم پی او کے تحت مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔ ماشیلیک کے مقام پر بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کو انتشار پر اُکسانے والے صفدر کاش اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 16۔ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا ؟ایک افواہ یہ پھیلائی گئی کہ کوہ کے عوام ٹاون پر حملے کے لئے آرہے ہیں دوسری افواہ یہ پھیلائی گئی کہ ٹاون کے عوام لینک کے مقام پر مورچے ڈال کر کوہ کے عوام کا راستہ بند کرینگے۔ایسی افواہوں سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا۔محض امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔صفدر کاش ایس آر ایس پی کے بجلی گھر کے ساتھ شروع سے ہی وابستہ رہا ہے۔مارچ2015میں کامرس کالج چترال میں بجلی گھر کے افتتاحی تقریب ہوئی تو اس میں صفدر کاش نے کوہ کے عوام کی طرف سے تقریر کی اور کمیونٹی کی نمائندگی کا فریضہ انجام دیا۔اُس تقریر کی ویڈیو محفوظ ہے۔سول ورک کے دوران صفدر نے کنٹریکٹر کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا ۔اس لین دین میں صفدر کو کیاملا؟یہ ایک کاروباری راز ہے اس راز سے پردہ اُٹھانے والے بھی موجود ہیں۔کوہ اور چترال ٹاون کے عوام کو لڑانے کی کوشش میں علماء ،ناظمین اور سیاسی کارکنوں کی جگہ بلیک میلروں کا کیا کردار ہے؟صفدر ولی کاش کا کیا کردار ہے؟یہ باتیں پولیس حکام،قومی سلامتی کی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ کے علم میں ضرور ہونگی۔شکر کا مقام ہے کہ کوہ کے عوام اور چترال ٹاون کے ذمہ دار لیڈروں کے درمیان معاہدہ طے پایا۔تاہم بلیک میلروں کے کردار پر نظر رکھنا اب بھی ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button