سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

گلگت (عبدالرحمن بخاری) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا جمعرات کے روز اسمبلی کے 9 ویں اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا کہ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کاچو امتیاز حیدر کا اسمبلی رکنیت سے پیش کئے گئے استعفی سے امتیاز حیدر نے دستبردار ہونے کے حوالے سے مجھے بروقت آگاہ کیا تھا اور رولز کے تحت استفعی صرف سپیکر کے سامنے دیا جاسکتا ہے۔ لہذا ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پیش کیا گیا استفعی منظور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا” ایک تبصرہ

  1. Well done Speaker shb, thus he saved people from further conflicts as well as waste of resources.

تبصرے بند ہیں