چترال(بشیر حسین آزاد)تورکہو کے گاؤں لم کشم سے تعلق رکھنے والے ایف اے کے طالب علم اظہر اللہ ولد ثناء اللہ نے خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق طالب علم نے عشق میں ناکامی کی وجہ سے بندوق سے اپنے اوپر فائر کرکے اپنی جان لے لی۔تھانہ تورکہو میں دفعہ 176کے تحت مزید تفتیش جاری ہے۔