ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر محمد اسماعیل کے اعزاز میں تقریب منعقد

ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر محمد اسماعیل کے اعزاز میں تقریب منعقد

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کی زیلی ادارہ یونیسکو کی جانب سے دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل کئے گئے ڈاکٹر محمد اسماعیل کے اعزاز میں کمیونٹی ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے دی لرننگ اکیڈمی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل کو اقوام متحدہ کا زیلی ادارہ یونیسکو اور شعبہ کیمیاء کا بین لاقوامی ادرہ آئی یوپی ایس سی نے دنیا کے صف اول کے 6سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل کا تعلق وادی ہوپر ضلع نگر سے ہے اور وہ اس وقت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں شعبہ کیمسٹری کے چیرمین بھی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمیں سیڈف قربان علی منتظر نے ڈاکٹر محمد اسماعیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے میدان میں کیمیائی ادویات کے استعمال سے نہ صرف انسان بلکہ پورا ایکو سسٹم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ایسے میں ڈاکٹر اسماعیل کی کاوش پوری دنیا کے لئے ایک بہترین خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی نگر سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے سپوت سائنسدانوں نے دوران طالب علمی انتہائی نامساعد ھالات سے گزارنے کے باوجود عالمی سطح پر اپنا لوہا منوکر ثابت کر دیا گلگت بلتستان کے طلب علموں اور ان کے اساتذہ کے اندر بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف اور صرف ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی نے ڈاکٹر اسماعیل کی بطور عالمی سائنسدان سلیکشن پر ان کو اور گلگت بلتستان کے لئے باعث فخر ہیکہ ان کے ایک سپوت نے گلگت بلتستان اور وادی نگر کا نام دنیا می روشن کردیا ہے۔ ہمیں ایسے افراد پر فخر کرنا چاہئے۔اپنے اعزاز میں رکھے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسماعیل نے گلگت بلتستان اور بلخصوص وادی نگر کے عوام اور طالب علموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہانہی کی دعاوں کی بدولت ان کو یہ بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ اعزاز میرا زات تک نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے ہے۔ گلگت بلتستان میں اور وادی نگر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چھپی ہوئے ٹیلنٹ کو نکھار کے دنیاکے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں پورے دنیا کے نسبت بہت ٹیلنٹ ہے اس ٹیلنٹ کو نکھار دینے کی ضرورت ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔