متفرق

ضلع استور کا کوئی والی وارث نہیں، سڑکیں اور ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، سٹی صدر پی ایم ایل عالم شاہ

استور (بیورو رپورٹ ) ضلع استور کا کوئی والی ورث نہیں ہے۔مونسپل روڈ اس قدر خستہ حالی کا شکار ہے کہ روڈ کھنڈرات کا منظر ر پیش کررہا ہے اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ نواز کے سٹی صدر عالم شاہ کا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع استور میں محکمہ ورکس کا ایکسین انتہائی نا اہل انسان ہے۔ ان کو ضلعے کے امعاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔استور میں چند لوگ ایکسین کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔جن لوگوں نے اس ادارے کو ایک عرصے سے لوٹ کر گلگت اور اسلام آباد میں کو ٹھیاں اور جائیدادیں بنائی ہیں اور اس ادارے میں 10 سالوں سے براجمان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر تعمیرات فوری اس رجحان کا نوٹس لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استور میں یوٹیلٹی اسٹورز میں معمول کی چیزیں ناپید ہیں یوٹیلیٹی ذمہ دارن کو مسائل سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کئی سننے کو تیار نہیں ہے۔

گلگت بلتستان کی پہچان راما ایریا اس وقت مختلف لوگوں نے اپنی اجارہ داری قائم کی ہے اور سیاحوں کے لیے مشکلات کا سسب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے اپیل ہے کہ راما کو سیاحوں کے لیے فری زون بنایا جائے اور قبضہ گروپ کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈپٹی سپیکر کے حالیہ بیان پرانھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے سچ کو نہیں چھپایا بلکہ عوام کے سامنے حقائق بیان کر کے عوامی نمائیندہ ہونے کا بھر پور ثبوت دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button