متفرق

کراچی پریس کلب کے باہر اسیر رہنما بابا جان اور ان کے ساتھیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سانحہ علی آباد کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

کراچی (محمد عرفان چھوربٹی) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما کامریڈ بابا جان اور انکے ساتھیوں کی رہائی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے کامریڈ بابا جان کو ضمنی الیکشن میں نا اہل قرار دینے اور عمر قید کی سزاکے فیصلہ کی مزمت کی۔ مظاہرین نے کامریڈ بابا جان کی عمر قید سزا کے فیصلہ کو سیاسی انتقام قرار دیاہے اور گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کیجانب سے میر غضنفر کو گورنر انکی بیوی کو رکن صوبائی اسمبلی اور بیٹے کو ضمنی الیکشن میں کھڑا کرنے جیسے اقدام کو مسلم لیگ ن کی ملک میں خاندانی نطام سیاست کا سلسلہ قرار دیا ہے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کامریڈ بابا جان گلگت بلتستان کے مظلوم طبقے کی آواز ہیں انکی رہائی اور ضمنی الیکشن میں شرکت کو یقینی بنانے کے کے لئے احتجاجی تحریک کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے۔احتجاج میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، انقلابی آدرش فورم کراچی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ کامریڈ بابا جان کو پہلی بار اس وقت قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے حراست مین لیا گیا تھا جب گلگت بلتستان کے اس وقت کے وزیر اعلی سید مہدی شاہ کے پروٹوکول آفیسر نے گولی چلا کر عطا آباد جھیل کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد یعنی باپ اور بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی اور کامریڈ بابا جان نے اس موقع پر مشتعل ہونے والے ہنزہ کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے مشتعل افرد کے ہمراہ پولیس سٹیشن سمیت چند سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

کراچی پریس کلب پر منعقد کئے جانے والے احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے سانحہ عطا آباد کے مظاہرین پر گولی چلانے اور اس واقعہ میں ملوث سرکاری آفیسران پر مقدمہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button