عوامی مسائل

کوہستان کے سبکدوش ہونے والے ڈی پی او علی رحمت کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

کوہستان ( شمس الرحمن کوہستانیؔ ) ڈی پی او کوہستان علی رحمت اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں ، نئے ڈی پی او کی ذمہ داری عزیز آفریدی نبھائیں گے ، ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کثیر شرکت نے محفل کا رنگ دوبالا کردیا۔ یاد گار شام میں ڈ پٹی کمشنر، سول جج داسو اور سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کے پرخلوص خطابات نے محفل کو جذباتی کردیا۔تاثر غلط ہے کہ کوہستانی سخت ہیں ، ان سے مخلص اور تعان والے لوگ کہیں نہیں دیکھا ، سبکدوش ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا الوداعی خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کوہستان علی رحمت خان ریٹائرہوگئے ہیں اُن کی کوہستان میں مدت ملازمت دو سال بیس دن رہی ۔ اس دوران انہوں نے پولیس کو مکمل طور پر آزاد کیا اور کسی بھی قسم کے سیاسی پوسٹنگ اور ٹرانسفر سے گریز کرتے ہوئے پولیس کے امیج کو بہتر بنایا۔اسی وجہ سے بیشتر سیاسی لوگ اُن سے ناراض رہے ۔ جبکہ ڈی پی او اFRP عزیز آفریدی کو نیا ڈی پی او کوہستان تعینات کرد گیاہے ۔

سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کے اعزاز میں کوہستان کے ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق نے اپنے گھرپہ افطار پارٹی دی ،جس میں لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران ودیگرمیں سے عرفان اللہ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ، ڈاکٹر روشن ڈی ایچ او کوہستان ، ڈکٹر نوشیروان کوارڈنیٹر ای پی آئی کوہستان ، ذاہدالرحمن ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،منظور کوہستانیؔ سوشل آرگنائزر ایس آر ایس پی ، فواد احمد عباسی ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، خان محمد ڈی ای او (زنانہ)،سہیل سدوزئی سی سی او ڈسٹرکٹ کونسل،ریاست خان ڈی ای او (مردانہ)،اویس خان ٹی ایم اوداسو،سول جج داسو،سردار اکاونٹ آفیسر، طار ق خان ، نوشیر وان خان اے سی پالس، شعیب خان ڈی ایف او کوہستان اپر، اے سی پٹن ، ایو ب خان اکاونٹ آفیسر، ذاہداللہ خان ایکسین پبلک ہیلتھ، نائب تحصیلدار داسو، عبدالقیوم پرائیویٹ سکرٹری ڈی سی، شمس الحق ڈی این ، ابرار خا ن ڈی ایس پی سرکل داسو، حبیب اللہ اے جی ، شمس الرحمن کوہستانیؔ جنرل سکرٹری کوہستان یونین آف جرنلسٹس،گل شہزادہ نائب تحصیلدار ، حسین علی نائب تحصیلدا ر نے شرکت کی ۔جمعرات کی شام انتہائی شاندار رہی جہاں ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے ابتدائی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کے مدت ملازمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک اچھے افیسر کی الوداعی تقریب میں اکٹھے ہیں ، ہم ان کے دور میں ہر طرح سے مطمئن رہے اور وہ اپنے اصول او رضوابط کے لحاظ سے جانے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا پوسٹنگ ، ٹرانسفراور ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہیں مگر اسے کیسے یاد گار بنایا جاتاہے یہ ہم پر منحصر ہے ۔

اس موقع پر سول جج داسو نے کہا کہ ایسی تقاریت ہمیشہ یاد رہتی ہیں جہاں ایک دوسرے کے اعزاز میں اکھٹے ہواکرتے ہیں ۔ تین مواقع پوسٹنگ ، ٹرانسفر اور ریٹائرمنٹ جنہیں ہم یاد گار بناسکتے ہیں ۔ یہ بات اہمیت کے حامل ہوتی ہے کہ جانے کے بعد ہم ایک دوسرے کو کن الفاظ میں یاد کرتے ہیں ، ڈی پی او کے ساتھ اچھا وقت گزرااور ہم ملکر ملک کی خدمت کریں گے ۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ڈی پی او نے کوہستانی عوام کے کردار کو سراہا او رکہا کہ یہ لوگ ہر طرح سے تعاون کرنے والے ہیں ۔ سخت گیری اپنی جگہ مگر ان لوگوں کے خلوص پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا یہ تاثر غلط ہے کہ کوہستانی سخت گیر ہیں یہاں کے سکول کے طلباء نے پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان لوگوں کو سٹریم لائن میں شامل کرنے کیلئے حکومت وقت کو چاہئے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ توجہ دے ۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں پروقارالوداعی تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق کا شکریہ ادا کیا او رساتھ ساتھ اے سی پٹن ، اے سی پالس اور سول جج داسو کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سرکاری سروس کے بغیر بھی آفسیرز سے رابطے میں رہیں گے ۔تینوں مقررین سے شرکاء خاصے متاثر ہوئے اور اُن کے خلوص کو جانچتے ہوئے محفل تالیوں سے گونچ اُٹھی۔بعدازان ڈی سی کوہستان رجہ فضل خالق نے سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کو اعزازی شیلڈ اور سونئیر بھی دئے اس موقع پر سول جج داسو اور اے سی پٹن بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button