عوامی مسائل

ماہِ رمضان کی پندرہویں تاریخ کو ملک بھر میں "یتیموں کا عالمی دن” منایا جارہا ہے

گلگت(پ ر)پاکستان آرفن کئیر فورم نے 15 رمضان کو ملک بھر میں ’’یوم یتیم‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اِس حوالے سے پاکستان آرفن کئیر فورم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ،سویٹ ہومز، ہیلپنگ ہینڈ، مسلم ایڈ ، اسلامک ریلیف پاکستان،ہیومن اپیل، قطر چیرٹی ، ریڈ فاؤنڈیشن، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ، تعمیر ملت فاؤنڈیشن، ایدھی ہومز،انجمن فیض الاسلام،صراط الجنت ٹرسٹ، خبیب فاؤنڈیشن اور فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل نے شرکت کی۔صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا کہ تمام مذاہب اور معاشروں میں یتیم کا مرتبہ اور مقام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔مسلم معاشرے میں بھی سیرت کے واقعات اقوال رسول ﷺ اور فرموداتِ قران سے کفالتِ یتامیٰ کی ترغیب ملتی ہے۔ او ۔آئی ۔سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) کے پلیٹ فارم سمیت دنیا بھر میں مسلم معاشروں میں15 رمضان المبارک ’’یوم یتیم ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اوراِس کار خیر کو آگے بڑھاتے ہوئے گلگت بلتستان میں یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے رفاہی ادارے ’’ پاکستان آرفن کئیر فورم‘‘ کے پلیٹ فارم سے 15 رمضان کو پاکستان بھر میں یوم یتیم منا رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button