متفرق

وزیر تعمیرات نے اوشکھنداس لنک روڑ پر تارکول بچھانے کے کام کا افتتاح کر دیا

گلگت( فرمان کریم) صوبائی زیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 10سال برسر اقتدار رہنے کے باوجود بھی عوام مسائل کو حل کرنے کی بجائے کرپشن کو فروغ دیااور رشوت کا بازار گرم کر رکھاتھا۔پیپلز پارٹی والے چوروں اور لیٹروں کا ٹولہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی ابتداء کرپشن سے ہوتی ہے اور اختتام بھی کرپشن ہے۔ اُنہوں نے اس علاقے کو 5سالوں سے نوچے نوچے کے کھایا ہے۔ اور اب پھر گدھ کی طرح انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں خدا نخواستہ یہ لوگ دوبارہ آگئے تو اس قوم کی چمڑی بھی اُتار کر کھا جائیگے ۔ کیونکہ یہ کوئی پارٹی نہیں ہے بلکہ چور کا گروہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی وفاق میں یا گلگت بلتستان میں برسر اقتدار میں آیا اُن کا ایک ہی مقصد کرپشن کرنا ہے۔ اپنے دور میں عوام کو بھول گئے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دینور میں شاہراہ قراقرم تا اوشکھنداس لنک روڈمیٹلنگ کے افتتاح کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔ آئیند دو سال میں عوام میرے حلقہ میں تبدیلی دیکھے گی۔ بہت جلد حلقے میں صاف پانی، ذرائع آمد فت ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کرئیگی۔ بہت جلد حلقہ 3کے ہر گھر میں صاف پانی میسر ہو گا اور یہ ہماری ذمہ دار ہے کہ عوام کو صاف پانی کے حصول کے لئے کوشش کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 3دینور میں سٹرکوں اور کلوٹس خستہ حالی کا شکار ہے۔ سابق دور حکومت میں ان شاہراہوں اور کلوٹس کی مرمت کے لئے کوئی کام نہیں کیا 5سال سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اب ہماری حکومت عوام کو تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی سہولت اُن کے دہلیز تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ حلقہ 3کے عوام بہت جلد اپنے علاقے میں تبدیلی نظر آئیگی۔

اُنہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا ہے ۔ مجھے اگر دولت بنا نا تھا تو دینا کے کسی اچھے ملک میں پیسے کماسکتا تھا۔ لیکن میں نے پیسے کو چھوڑ کر یہاں عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں ۔ عوام کی خدمت کر کے مجھے سکون ملتا ہے اور انشااللہ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔ اُنہوں نے کہا کہ 4کروڑ کی لاگت سے حلقے میں گرلز کالج کی منظوری ہو گی ہے جس سے حلقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا۔ میڈیکل کالج اور پبلک سکول کی تعمیر کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں ۔ میڈیکل کالج کی تعمیر سے تعلیم کے ساتھ روزگا رکے مواقع پید ہو نگے۔ سلطان آباد سے چلمس داس تک آر سی سی پی پل کی تعمیر کا پی سی ٹو بھی منظور ہو چکا ہے ۔ بہت جلد اس میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گا۔ افتتاحی تقر یب میں ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ ، چیف انجینئر محکمہ تعمیرات رشید احمد ، صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن فردوس احمد، جنرل سیکریٹری کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد بھی شریک تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button