متفرق

جی بی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کو ضروری سامان فراہم کردیا ہے، ترجمان

گلگت (پ۔ر) گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے گلگت ،دیامر اور بلتستان ریجن کے اضلاع کی انتظامیہ کو ضروری سامان فراہم کر دیا ہے ۔جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان و اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر آفتاب عالم کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمنٹنے کے صوبائی ادارے جی بی ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں اور این ڈی ایم اے کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں برس بارشوں اور سیلاب کی ممکنہ صورتحال میں جہاں کم سے کم نقصانات کے لئے لوگوں میں بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیا ہے وہاں ضروری سامان بھی متعلقہ ریجنز کے اضلاع کی انتظامیہ کے حوالے کیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے ان تینوں ریجنز کے اضلاع کی انتظامیہ کو دیئے گئے سامان میں خیمے ،کمبل ،ترپال ،کیچن سیٹس ، فوڈ ہیمپرز ، میٹرس، سرہانے اورسیلاب سے بچاؤ کے لئے تیار کئے گئے سینڈ بیگز شامل ہیں ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلتستان ریجن کے چار اضلاع کے لئے مجموعی طور پر 969خیمے ،1433کمبل ، 300ترپال 200کیچن سیٹس ،1021فوڈہیمپرز ، 120 میٹرسسز ،120 سرہانے اور 800سینڈ بیگز بلتستان ریجن کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح ضلع دیامر کے لئے 219خیمے ،980کمبل ، 120ترپال 50کیچن سیٹس ،815فوڈہیمپرز ، 30 میٹرسسز ،30 سرہانے اور 200سینڈ بیگزوہاں کی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح ضلع غذر کے لئے 148خیمے ،669کمبل ، 130ترپال 50کیچن سیٹس ،838فوڈہیمپرز ، 30 میٹرسسز ،30 سرہانے اور 200سینڈ بیگزوہاں کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ترجمان جی بی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ چھوٹے اضلاع کے لئے بھی یہ سامان فراہم کیا گیا ہے ضلع ہنزہ کے لئے 53خیمے ،370کمبل ، 50ترپال 50کیچن سیٹس ،700فوڈہیمپرز ، 30 میٹرسسز ،30 سرہانے اور 200سینڈ بیگزجی بی ڈی ایم اے نے ہنزہ پہنچا کر انتظامیہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔اسی طرح ضلع نگر کے لئے 50خیمے ،300کمبل ، 50ترپال 50کیچن سیٹس ،500فوڈہیمپرز ، 30 میٹرسسز ،30 سرہانے اور 200سینڈ بیگزبھیجوا دیئے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع استور کے لئے 437خیمے ،639کمبل ، 100ترپال 50کیچن سیٹس ،500فوڈہیمپرز ، 30 میٹرسسز ،30 سرہانے اور 200سینڈ بیگزبھیجوا دیئے گئے ہیں۔

میر آفتاب عالم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کے لئے تیار ہے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button