ثقافت
ہنزہ میں روایتی تہوار گنانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا


تاریخی اعتبار سے گنانی تہوار کے رسومات ہر سال ماہ جون کے تیسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان ہنزہ کے مسند خاص قلعہ بلتت المعرف اگائی کوٹ میں ادا کی جاتی تھی۔ان صدیوں پُرانے رسومات و دستورات کے مطابق جب جو کی فصل پک جاتی تھی تو اس کوہستانی ریاست کے حکمران المعرف تھم ہی سب سے پہلے اس فصل نو کو روایتی دھنوں کے پسں منظر میں اپنے وزیر و ادیگراکابرین کے ہمراہ تناول فرماتے تھے۔دراصل اس تہوار کو منانے کا مقصداللہ تبارک تعالیٰ کے حضور اقدس میں ہر سال فصل نو کی صورت میں عطا کی گئی تمام نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے۔تاکہ بارگاہ الٰہی میں جزبہ تشکر اکو شرف قبولت حاصل ہو اور اس وادی خوشی، خوش حالی اور اجناس کی فراوانی ہو۔اس موقعے پر رویت کو بر قرار رکھتے ہوئے میر آف ہنزہ کے بڑے شہزادے شاہ سلیم خان نے کھیت سے جوُ کے خوشیے لا کر اس رویتی تہوار کا آغاز کیا اور اس کے بعد ورایت کے مطابق تمام ہنزہ کے رسوم پورے کئی گئیں اس کے بعد قلعہ بلتت کے باہر رویتی انداز میں مختلف قبائل اور معززین کے ساتھ سیاحوں نے بھی رویتی رقص پیش کیا۔