متفرق

شگر، دو سال قبل تعمیر ہونے والی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

شگر(نامہ نگار)دو سال پہلے تعمیر ہونے والے خان بہادر روڈ لادہ سکول شگر محکمہ PWDکی عدم دلچسپی کی وجہ سے کھنڈرات کی شکل اختیار کرگیا جس پر سفر کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں۔جگہ جگہ بنے کھڈے میں گاڑیاں گھنٹوں پھنسنے لگے۔جبکہ کلوٹوٹنے کی وجہ سے سڑک سفر کے قابل نہیں رہے۔حادثے کی امکانات بڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق لادہ سکول اور یونین کونسل کو جانے والے خان بہادر روڈ پر جگہ جگہ کھڈے بننے کی وجہ سے سفر کے قابل نہیں ۔محکمہ PWDکی عدم دلچسپی شگر خان بہادر روڈ عالیہ سکول ک کھنڈرات کی شکل اختیار کرگیا جس پر سفر کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں۔جگہ جگہ بنے کھڈے میں گاڑیاں گھنٹوں پھنسنے لگے۔جبکہ کلوٹوٹنے کی وجہ سے سڑک سفر کے قابل نہیں رہے۔جبکہ سڑک بیج میں کلوٹ میں گہرے سراخ کی وجہ سے گاڑیوں کو سڑک سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔اس سڑک پر کوئی روڈ قلی سرے سے ہی نہیں جوکہ اس کی مرمت کرسکیں۔ اندھیرے میں اجنبی گزرنے کی صورت میں کسی بڑی مصیبت میں پھنس سکتا ہے۔لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور سڑک کی مرمت کر کے سفر کے قابل بنایا جائے اور سڑک کی تعمیر میں کوتاہی بھرتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button