گلگت بلتستان

ہنزہ ضمنی انتخابات، 23 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروادئیے

ہنزہ (اجلال حسین ) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نمبر6 ہنزہ میں ضمنی الیکشن میں پنجہ آزمائی کیلئے ایک خاتون سمت 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میر سلیم خان ، عبدالزاق ، ریحان شاہ ، راجہ شہباز خان جبکہ پاکستان پیپلزپراٹی کے ظفر اقبال ، وزیر بیگ ، دولت خان ، صداقت حسین پاکستان تحریک انصاف کے عزیز جان ، جی ایم خان عوامی ورکر پارٹی کے با باجان، سلطان مدد ، اخون بائی، افشان، ذولفقار علی ، سید تاجک ، جبکہ آزاد امیدواروں میں کرنل ر عبیدا ﷲ بیگ، نیک نام کریم، آمین شیر دینار خان ، وغیرہ نما یا ں ہیں۔ اس سے قبل حلقے کا الیکشن دسمبر 28،2015کو ہونا تھا سردی کے باعث ملتوی ہوا جبکہ دوسری دفعہ امیدوار باباجان کے خلاف امیدوار کی اعتراضات پر سپرئم اپلیٹ کورٹ کے احکامات کے روشنی میں الیکشن ملتوی کرتے ہوئے 45دنوں کے اندر انتخابات کرانے کی احکامات جاری ہوا تھا۔ عدالت کی جانب سے 45دنوں کے اندر الیکشن کرانے کے احکامات کے روشنی میں اب29جولائی اگست 2016کو انتخاب عمل میں آرہا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے ساتھ الیکشن کی گہما گہمی کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ یوں تو کامیابی کے دعوٰ ے سب ہی کر رہے ہیں لیکن الیکشن کا مقابلہ تین یا چار امیدواروں کے ما بین ہونے کا امکان ہے۔عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما با با جان کی جانب سے کاغذات جمع ہو نے کے بعد کارکنوں نے ایک بار پھر ان کی کامیابی کیلئے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اس انتخاب میں ان کا بیٹا شاہ سلیم خان بڑی امیدوں کے ساتھ میدان میں اتر چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Contest is between youth and ruling party in fact, rest are zero,and will have to surrender their security even. Sultan Madad may win.

Back to top button