صحت

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال طاوس یاسین میں نصب ٹرانسفرمر بند، مریضوں کی حالت خراب

یاسین (معراج علی عباسی) محکمہ صحت غذر نے یاسین کے ہسپتالوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال طاوس کی ٹرنسفارمرخراب ہونے کے باعث بجلی کی ترسیل بندہے ۔بجلی کی بندش سے ہسپتال میں موجود ایکسرے یونٹ ،ڈینٹل یونٹ ،ای پی ائی سنٹرکے علاوہ برقی روسے چلنے والے تمام طبعی الات بند پڑیں ہے۔یاسین کے بالائی گاوں تھوئی میں موجود اے کلاس ڈسپنسری اور اے کلاس ڈسپنسری گندائے میں میڈیکل آفسرز کے سیٹ گزشتہ دو سالوں سے خالی ہے۔تحصیل ہیڈکوارٹرطاوس میں بجلی نہ ہونے کے باعث ہسپتال کا نظام درہم برہم ہوکررگیا ہے ۔یاسین کے دورافتادہ گاوں تھوئی اور گندائے میں ڈاکٹرزاور سول ہسپتال طاوس کے ایکسرئے ،ڈینٹل ،ای پی ائی سینٹربجلی کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے سے یاسین کے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔مریضوں کو معمولی بیماریوں کو لیکر چالیس کلومیٹرمسافت طے کرکے گوپس جانا پڑتا ہیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل یاسین میں صحت کے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سول ہسپتال طاوس میں موجود دستیاب طبعی الات کو استعمال میں لانے کے لیے ہسپتال کے لیے بجلی کی فراہمی اور یاسین کے بالائی گاوں تھوئی اور گندائے میں گزشتہ دو سالوں سے خالی میڈیکل آفسرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button