صحت

ضلع شگر میں جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے

شگر(عابد شگری) ویٹرنری آفیسر شگر ڈاکٹر اسرار حسین نے کہا ہے کہ کانگو وائرس ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے جو جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں۔گھروں میں مویشی پالنے والے افراد اپنے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بروقت اپنے جانوروں پر سپرے کرکے اس خطرناک وائرس سے بچایا جاسکتا ہے۔ویٹرنری ہسپتال شگر میں کانگو وائرس کے بچاؤ کے بارے میں آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کانگو وائرس ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے جو جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں۔گھروں میں مویشی پالنے والے افراد اپنے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بروقت اپنے جانوروں پر سپرے کرکے اس خطرناک وائرس سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اپنے پالتو جانوروں پر سپرے بروقت کرائیں تاکہ اس بیماری سے بچایا جاسکے۔اس موقع پر انہوں نے شگر کے مختلف قصاب خانوں کا دورہ کیا اور قصابوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور سپرے کیلئے ادویات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button