نوجوان

قراقرم یونیورسٹی میں نماز پڑھنے کے لئے مسجد نہیں ، ڈی ایم سی کا حصول دردِ سر بن چکا ہے، نظام اسلامی جمعیت طلبا

گلگت(پ،ر)ارض شمال کی واحد مادر علمی میں طلباء و طالبات کو نماز پڑھنے کیلئے مسجد نہیں ہے جبکہ پورے پاکستان کی تمام جامعات میں جامع مسجد تعمیر کی گئی ہیں پہلے سے مسجد کیلئے طے شدہ جگہ میں نماز ادا کی جاتی تھی مگر وہاں بنک کی تعمیر ہوئی اب نماز کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی وقاص احمد نے اجتماع کارکنان میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جامعہ سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ڈی ایم سی کا حصول درد سر بن گیا ہے چند گھنٹوں کاکام مہینے میں جس کی وجہ سے طلبہ زہنی کرب میں مبتلا ہیں انکا کہنا تھا کہ نئے سمسٹر کا آغاز ہو چکا ہے مگر اساتزہ کی کمی کی وجہ سے کلاسز ریگولر نہیں ہو رہی ایسے میں طلبہ کی پڑھائی ضائع ہو رہی ہے اور ایسے میں انتظامیعہ تماشائی بنی ہوئی ہے ہم وائس چانسلر صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ جامعہ کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں ورنہ طلبہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button