متفرق

وزیر اعلی نے ہنزہ پریس کلب کے لئے تیس لاکھ روپوں کے گرانٹ کا اعلان کردیا

ہنزہ (اکرام نجمی)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دورہ ہنزہ کے موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ سے خصوصی ملاقات میں ہنزہ پریس کلب کی بلڈنگ کیلئے تیس لاکھ روپوں کے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے ضلع میں کام کرنے والے صحافیوں کی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا یقین دھانی کروایا اس موقعے پر صدر پریس کلب اجلال حسین اور جنرل سکریٹری اکرام نجمی نے مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو آگاہ کیا صدر پریس کلب ہنزہ اجلال حسین نے پریس کلب کی بلڈنگ کی عدم موجودگی اور سی پیک کانفرنس میں ہنزہ کے صحافیوں کو نظر انداز کرنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سے درخواست کی کہ ہنزہ کے صحافیوں کو بھی دیگر اضلاع کے صحافیوں کی طرح مواقعے فراہم کیا جائے ۔

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے جنرل سکریٹری ہنزہ پریس کلب اکرام نجمی نے پریس کلب کے بلڈنگ کیلئے گرانٹ کے اعلان پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے صحافیوں کو بیرون ملک دوروں میں شامل کیا جائے اور صحافیوں کی پروفیشنل ٹریننگ کیلئے مدد فراہم کیا جائے ۔

اس موقعے پر وزیر اعلی نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت صحافیوں کی ترقی اور انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور ہر ضلعے میں پریس کلبوں کو قائم کیا جارہا ہے میں روزانہ اخبار کو ذاتی طور پر مانیٹر کرتا ہوں اور عوامی مسائل پر فوری ایکشن بھی لیتا ہوں ہم گلگت بلتستان کے عامل صحافیوں ہر ممکن مدد کرینگے ۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق ہنزہ پریس کلب کے ممبران نے وزراعلی گلگت بلتستان کی ہنزہ آمد کے موقع پر گزشتہ دنوں ڈپٹی سپیکر جی بی جعفر اللہ کی جانب سینئر صحافی عسیٰ حلیم کو قتل کی دھمکی دینے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خطاب کا آغاز کیا تو ہنزہ پریس کلب کے صدر اجلال حسین کی قیادت میں ممبران کلب نے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔ پلے کارڈز پر ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی شدید مذمت کی گئی تھی  اور اس طرح کی دھکمیوں کو صحافت کے قتل کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔

(یاد رہے کہ آج دوپہر ڈپٹی سپیکر اور سینئر صحافی کے درمیان گفت وشنید کے بعد صلح ہوچکا ہے اور ڈپٹی سپیکر نے اپنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو پر معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔ مدیر)

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button