گلگت بلتستان

ضلع غذر کے تحصیل یاسین میں قوم پرست تنظیم بی این ایف حمید گروپ کے پانچ کارکن گرفتار

یاسین ( معراج علی عباسی ) قومی ایکشن پلان کے تحت یاسین میں بالاورستان نیشنل فرنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ، تحصیل صدر سمت پانچ افراد گرفتار ، مذید گرفتاریوں متوقع ، پولیس کا گرفتاریوں کے بارے میں مذید معلومات دینے سے معذرت ۔

تفصیلات کے مطابق بالاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کے خلا ف یاسین میں قومی ایکشن پلان کے مبینہ خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے بی این ایف کے تحصیل صدر قوت خان سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ مستقبل میں مزید گرفتاریاں ہونگیں۔ گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں محمد عالم ولد ولایت خان برکولتی ، نوشاد علی ولد خیر گل آمان ماشر ، حفس علی خان ولدگل جان یاسین پراپر ، نیت ولی المروف قوت خان ولد نادر خان ساکن برکولتی اور ایماندار ولد سورم خان ساکن برکولتی شامل ہیں، جن کو ابتدائی طور پر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تھانہ یاسین میں رکھا ہے۔

جب اس سلسلے میں پولیس سے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے مذید معلومات دینے سے معذرت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button