تعلیم

سید آباد سہارا ویلفیر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام پھکر نگر میں تقریب تقسیم انعامات منعقد

گلگت(پ ر) سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے زیر اہتما اسوہ پبلک سکول سید آباد پھکر نگر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے ایک عظیم الشان پروگرام بیاد پروفیسر سید محبوب حسین رضوی(مرحوم) ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان محمد علی شیخ منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کے ایک کثیر تعداد میں والدین اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور مقابلہ کا دور ہے کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان کی خدمات قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے تعلیم کے حوالے سے اور صحت کے حوالے سے جو بھی خدمات سر انجام دے رہی ہے وہ پورے گلگت بلتستان کے لئے مثال ہے۔ نگر قوم کے پاس سے ہر حوالے سے ازہان ہے مگر توجہ نہ ہونے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم دوسرے اقوام سے تھوڑا پیچھے ہے۔ میری ترجیحات میں سب سے پہلے تعلیم ہے۔ نگر کے دوسرے علاقوں کی نسبت پھکر میاچھر اور ڈاڈیمل پسماندہ ہے جس کو ہم دوسروں کے ساتھ برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔ آنے والے اے ڈی پی میں طالبات کے لئے ہائیر سکینڈری سکول اور فردوس کالونی کے لئے پرائمری سکول ضرور رکھونگا۔اس کے علاہ 10 بیڈ ہسپتال بھی اے ڈی پی میں رکھنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم سید محبوب حسین رضوی کی خدمات گلگت بلتستان بھر کے لئے نمونہ عمل ہے ان کی عل اور مذہب کے حوالے سے جو خدمات ہے وہ سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ ان کی جدائی سے گلگت بلتستان خاص کر نگر کے عوام یتیم ہوگئے ہے اور اس کی خلا کو کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے لئے 30000 نقد اعلان کیا۔ جبکہ اس موقع پر چیرمین سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت حاجی محمد اسحاق نے تمام مہمانان گرامی اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے تعاون سے انشااللہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرینگے۔اس موقع پر تمام پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم کی۔جبکہ میڈیکل سیٹ پر جانے والے طلباء و طالبات جس میں طالب حسین ولد ہادی حسین، احسن عباس ولد غلام عباس، احمد علی ولد عباداللہ اور سیدہ مبارکہ دختر سی ریاض علی کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button