سیاست

بے بسی کا اقرار کر کے اکبر تابان نے صوبائی حکومت کا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے، سعدیہ دانش ترجمان پیپلز پارٹی

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صوبائی وزیر اکبرتابان نے پارٹی کا اصل چہر عوام کو دیکھادیا ہے ،جھوٹے وعدے کرکے عوام کو دھوکے میں رکھنے والی پارٹی کی حقیقت منظر عام پہ آگئی ہے ۔اتور کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کو بلتستان سے 90فیصد ووٹ گلگت سکردو روڈ کے نام پہ ملا تھا وہ آج اس اہمیت کے حامل منصوبے سے بے بسی کا اعلان کررہے ہیں۔وفاق اور صوبے میں حکومت کرنے والی جماعت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ،ان کے اپنے پارٹی کے وزیر اتنے بے بس اور مایوس ہیں تو باقی عوام کے لئے کیا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر نے جس طرح سے سچ کہا ہے اس طرح وزیراعلیٰ اور باقی وزیروں کو بھی سچ بولنے کی جراعت کرنے چاہئے کہ وہ بے بس ہیں اور عوام کے سامنا کرنے اور ان کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں نہ تو سکردو بن سکتا ہے اور نہ ہی گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کا تعین ہوسکتا ہے ،عوام کو ان سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button