تعلیم

حاجی محمد ابراہیم تبسم کی یاد میں مجلس تحریم کا انعقاد

شگر(عابد شگری)حاجی محمد ابراہیم تبسم ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم کیلئے وقف کررکھی تھی۔ ان کی ناگہانی موت سے ضلع شگر کو تعلیمی میدان میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ جسے پورا کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے بحیثیت استاد او ر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر میں گراں قدر خدمات انجام دئے۔ان خیالات کا اظہار مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی محمد ابراہیم تبسم کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن خان اماچہ،حاجی محمد خان،محمدریاض،حسنین،سید محمد عراقی،حسن چانڈیواور دیگر مقررین نے کہا۔شگر ک اساتذہ کی جانب سے مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد ابراہیم تبسم کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے اساتذہ کے علاوہ مرحوم کے صاحبزادوں اور بھائی نے بھی شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کی تعلیمی خدمات پر زبردست روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کاضلع شگر کیلئے تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہے ان کی ناگہانی مو ت سے شگرکی تعلیمی میدان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور فرض شناس آفیسر تھا اور شگر میں تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں تھے۔انہوں نے انتہائی کم مد ت میں نوزائید ضلع شگر میں کوالٹی ایجوکیشن کیلئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کئے۔جسے شگر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کی وفات سے محکمہ تعلیم ایک دیانتدار آفیسر اور مخلص استاد سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی رحلت سے علاقہ شگر کے تعلیمی میدان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنے کے لیے عرصہ دراز درکا رہو گا۔ قدرت کے فیصلے کے آگے انسان بے بس ہیں مگر ان کی مشن کو جاری رکھ کر ان کی روح کی تسکین کا سامان فراہم کرتے رہیں گے۔ مرحوم کی وفات سے محکمہ تعلیم ایک دیانتدار آفیسر اور مخلص استاد سے محروم ہو گیا ہے۔ حاجی ابراہیم تبسم مرحوم کی تعلیمی خدمات سنہرے حروف میں لکھنے کے لائق ہیں۔نوزائیدہ ضلع میں تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button