جرائم

چترال لیویزکی ارندو کے سرحدی قصبے میں کاروائی، افغان سیم،موبائل فونز اور انڈین برانڈ کی ادویات برآمد

چترال (بشیر حسین آزاد) ملکی امن امان کے صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد یوسف کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے چترال لیویز نے افغان بارڈر پر واقع ٹاؤن میں چھاپہ مارکر 20عدد افغان موبائل فون سم، 100عدد افغان موبائل کارڈ اور سینکڑوں کی تعداد میں انڈین برانڈ کی ادویات تحویل میں لے لیں۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سامان رکھنے میں ملوث دکاندار وں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جائے گی۔ ارندو کے رہائشی موبائل اور ادویات کا کاروبار کرنے والوں کی تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس افغان سیم اور انڈین برانڈ کی ادویات ہیں تو رضاکارانہ طور پر جمع کریں، ورنہ چھاپے کے دوران دستیاب ہونے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کاروائی ضلع کے دیگر سرحدیعلاقہ جات میں بھی جاری رکھی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button