متفرق

جوانوں کو ملنے والے تقریباً ایک کروڑ کے لاوارث موبال سیٹس چین سے سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ڈپٹی کمشنر ہنزہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ دنوں یاسین سے تعلق رکھنے والے مزدور کو سوست میں لاورث ملنے والی 95لاکھ لاگت کا موبائل کاٹن ضلعی انتظامیہ نے سوست کسٹم حکام کے حوالہ کرد یا مزدوروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایمانداری پر نقد انعام دے دیا۔

ڈی سی ہنزہ نے سامان کی حوالگی کے دوران کہا کہ گزشتہ دنوں ہنزہ کے علاقے سوست میں یاسین سے تعلق رکھنے والے مزدروں کو بازار میں  سامان کا ایک بنڈل مل گیا جس کو مزدورں نے سوست کے مقامی مذہبی رہنما مکھی نذیر کے حوالے کر دیا، جنہوں نے مقامی اور ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی اور سامان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تحقیقات کے بعد معلو م ہو ا کہ بنڈل میں تقریباً 95 لاکھ لاگت کے مہنگے موبائل سیٹس تھے، جن کو بغیر ٹیکس دئیے چین سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

تاہم سوست کے مقام پر کام کرنے والے مزدروں نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے تقریباً 95لاکھ کا سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جس کو ضلعی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے حب لوطنی کا جذبہ رکھنے والے فرد ہر علاقے میں موجود ہوں۔

mobile

ڈی سی ہنزہ نے یاسین تعلق رکھنے والے مزدروں کو نقد انعام سے نوازا جس کے بعد میڈیا ، نوجوانوں اور مقامی امنتظامیہ کے سامنے 95لاکھ کی لاگت والے 288مہنگے موبائلز ضلعی انتظامیہ نے سوست کسٹم کے حکام کو تفصیلی رپورٹ کے بعد حوالے کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button